لاہور(شہرنامہ نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کی وجہ سے ان کا چہرا خراب ہوگیا تھا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی جلد کا خیال رکھنے سمیت بوٹوکس کے حوالے سے بات کی۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ 10 سے 12 سال پہلے انہوں نے آنکھ کے گرد بوٹوکس کروایا تھا لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے صحیح رہنمائی نہ کی جانے کی وجہ سے مسئلہ پیچیدہ ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ چہرے کے جس طرف بوٹوکس ہوا میں اسی کروٹ سوگئی، 5 سے 6 روز بعد وہ میرے چہرے کی جانب نیچے کی طرف آگیا جس کے بعد میرا چہرا بری طرح لٹک گیا، میری آنکھیں متاثر ہونے لگیں، میرے ہونٹ کی شکل بھی بدل گئی اور میں ڈر گئی کہ کیا مجھے فالج ہوگیا ہےان کا کہنا تھا کہ 2 مہینے تک میں نے اپنا چہرا کسی کو نہیں دکھایا اور گھر میں رہی، ڈاکٹر کو کال کرکے بتایا تو انہوں نے کہا آپ کا وہم ہے جس پر مجھے غصہ آیا۔سینئر اداکارہ کے مطابق پھر میں نے دوسرے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جنہوں نے مجھے تفصیلات بتائیں کہ بوٹوکس اپنی مقررہ جگہ سے ہٹ گیا ہے، ڈاکٹرز کو چاہیے کہ مریضوں کوتسلی دے کر ان کا مسئلہ حل کریں۔
بشریٰ انصاری کا بوٹوکس سے متعلق حیران کن انکشاف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







