رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ،دوسرا سیمی فائنل،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

دوحہ(شہرنامہ نیوز)پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بنگلا دیش اے کا 233 رنز کا ہدف پاکستان شاہینز نے 46ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 61 اور شاہ زیب خان نے 50 رنز کی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عبدالصمد 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فرحان یوسف 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔شامل حسین 14 اور معاذ صداقت 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ شہادت حسین نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ موہید الاسلام 42 اور ایس ایم مہروب 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے اسپنر سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں