کوئٹہ(شہرنامہ نیوز)سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان کےضلع کیچ کے علاقے تربت میں2 مختلف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے6دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نےتربت کےعلاقے میرانی ڈیم میں کارروائی کی جس میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہوئےجبکہ علی گوہرام اورچہلم گاوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2دہشتگرد جہنم واصل ہوئےمیرانی ڈیم کےعلاقےمیں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اورباردوی سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔میرانی ڈیم اورعلی گوہرام میں کارروائیوں کےدوران دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ، 60 کلوگرام دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی سازوسامان، موٹر سائیکلیں، مواصلاتی آلات اور فتنہ الہندوستان کے جھنڈے سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسزکی جانب سے بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کےمکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیںدہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔
تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 6 دہشتگرد ہلاک ، بھاری اسلحہ برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







