اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف13 روزہ دورہ امریکا اوربرطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کا وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے استقبال کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف موثر انداز میں پیش کیا تھا، وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دو طرفہ اور کثیر الجہتی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے عالمی سطح پر امن سلامتی، ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستانی موقف اجاگر کیا تھا، وزیراعظم نے عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری شخصیت سے ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی۔
وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن پہنچ گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







