دبئی(شہرنامہ نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان ہفتے کی شام دبئی میں اہم مقابلے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔بھارت اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے جبکہ پاکستان نے اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے۔ پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف نتیجہ کچھ بھی ہو، ہانگ کانگ کے خلاف آخری گروپ میچ کے باعث اس کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لیے اس میچ میں بیٹنگ خاص توجہ کا مرکز ہوگی۔ بھارت نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں بڑے اسکور بنائے تاہم مڈل آرڈر کی کارکردگی تشویش کا باعث رہی۔تھائی لینڈ کے خلاف اوپنرز کی مضبوط بنیاد کے باوجود بھارت نے 46 رنز کے عوض 8 وکٹیں گنوائیں۔پاکستان کو بھی تھائی لینڈ کے خلاف بیٹنگ میں مشکلات پیش آئیں تاہم شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے حالیہ دورۂ سری لنکا میں جارحانہ بیٹنگ کی جھلک دکھائی تھی۔ اگر پاکستان اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کھیلنے میں کامیاب رہا تو وہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف صرف دوسری ٹی ٹوئنٹی فتح حاصل کرسکتا ہے۔
پاکستان بمقابلہ بھارت،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ آج دبئی میں ہوگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







