راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں دو الگ الگ کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں تین اہم مطلوب خوارجین سمیت 8 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےدرابن میں کیے گئے آپریشن کے دوران اہم خارجی سرغنہ کلیم جان سمیت دو خارجی جہنم واصل جبکہ ضلع ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک اور کارروائی میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ طاہرعرف ملنگ اور خارجی سرغنہ واحد عرف درویش سمیت 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنہ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔
ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز آپریشن، 3 مطلوب خارجی سرغنوں سمیت 8 ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







