طوفان بوئیلو سے برطانیہ میں تباہی، پروازیں منسوخ، ریلوے نظام متاثر

لندن(شہرنامہ نیوز)برطانیہ میں طوفان بوئیلو نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔طوفان کےباعث 90 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے،ریلوے نظام متاثر ہونے کےساتھ درجنوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔خراب موسم کے باعث فیری سروس بھی متاثر ہوئی،اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں کے پیش نظر متعدد پل ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں،طوفان کے باعث شہریوں کو آمدورفت اور روزمرہ معمولات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں