اداکاراؤں کی نجی تصاویر پر سلمان خان کا سخت مؤقف، فوٹوگرافروں کو وارننگ

بمبئی(شہرنامہ نیوز)بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر فوٹوگرافرز کو تنبیہ کردی۔سلمان خان نے گزشتہ روز ’آئیفا 2027‘ کی پریس کانفرنس میں ایک شاندار انداز میں شرکت کی، اس دوران اداکار نے فوٹوگرافروں (پاپرازی) کو تصاویر کے لیے پوز بھی دیا۔اس کے ساتھ ہی اداکار نے فوٹوگرافروں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ‘پیچھے کا بھی خیال رکھا کریں، اتنی عزت تو آپ سب دے ہی سکتے ہیں۔’اداکار نے فوٹوگرافروں پر زور دیا کہ وہ مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے وقت احتیاط اور احترام کا خیال رکھیں۔یاد رہے کہ سلمان خان نے اپنے شو بگ باس 20 میں ایک مسئلے پر سختی سے بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ فوٹوگرافر اداکاراؤں کی اجازت کے بغیر ان کی پیچھے سے تصاویر لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ‘جب لڑکیاں آ کر کہیں کہ ‘یہ نہیں کرنا’، اور اس کے باوجود ایسا کیا جائے، تو پھر ہم انہیں دیکھ لیں گے۔’میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ان کے پہلے دیے گئے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، ان کی تنبیہ کے باوجود یہ عمل مزید بڑھ گیا ہے اور وہ اب مزید سخت قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں