عمان(شہرنامہ نیوز)اردن میں چرچ کے اندر میت کی آخری رسومات کے دوران فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔اردنی حکام کے مطابق یہ واقعہ صوبہ کرک کے علاقے میں واقع حمود چرچ میں پیش آیا جہاں ایک چرچ کے اندر میت کی آخری رسومات جاری تھیں، اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 40 افراد زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ مازن الفریایہ کے مطابق حملے میں انتہا پسند ملوث تھے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہےکہ ان کا اردن کے اندر یا باہر کسی گروہ سے تعلق ہے۔دوسری جانب اردنی وزیراعظم نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پرحملہ دہشتگردانہ نظریےاور اندھی انتہاپسندی کا نتیجہ ہے۔
اردن ،صوبہ کرک کے چرچ میں فائرنگ سے 8 ہلاکتیں، 40 افراد زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







