سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی خوشی ہے، شاداب خان

لاہور(شہرنامہ نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نےسہ ملکی سیریزمیں کارکردگی پربات کرتےہوئےکہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی خوشی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ گیند بلے کا کنارہ لے کرگئی ہے،حارث رؤف نےاصرارکیا کہ ریویو لینا چاہیے،حارث کےاصرار پرریویو لیا، اس وقت کافی مایوسی کاشکارتھا۔حارث رؤف نےشاداب خان کی بیٹنگ کو عالمی معیار کی قرار دیتے ہوئےکہاکہ انہوں نے جس انداز میں اننگز کھیلی، وہ قابلِ تعریف تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کے عوام کے لیے بھی خوشی کا بڑا موقع ہے۔سہ ملکی سیریزمیں کارکردگی پربات کرتےہوئے حارث رؤف نےکہاکہ 300 رنز کےہدف کاکامیابی سےدفاع کرنا مثبت پیشرفت ہے،جدیدکرکٹ میں ٹیموں کو 350 یا اس سے زائد رنز بنانے اور انکا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہوگی۔شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ کےساتھ اپنےکردارکےحوالے سےقومی فاسٹ بولرکاکہنا تھا کہ تینوں کا بنیادی مقصد مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنا اور پاکستان کومیچ جتوانا ہے،ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں،شاہین شاہ آفریدی کی موجودگی بولنگ اٹیک کے لیے فائدہ مند ہے۔حارث رؤف نے اپنی بولنگ پرہونےوالی تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے بولرزکوچھکےپڑتےہیں،وہ ماضی میں بھی تنقید سےنہیں گھبرائے اورآئندہ بھی خوف زدہ نہیں ہوں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں