لاہور(شہرنامہ نیوز)پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے شادی سے قبل معاشرتی دباؤ اور والدہ کی جانب سے ملنے والی نصیحت سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔انوشے اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سال کی عمر تک غیر شادی شدہ رہنے پر انہیں لوگوں کے مختلف سوالات اور تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔میزبان نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے انہیں پکڑ کر رونا شروع کر دیا اور جلد شادی کے لیے دعائیں دینے لگیں جس پر انہوں نے خاتون کو جواب دیا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں، ملازمت کرتی ہیں، خود کماتی ہیں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہیں، پھر شادی نہ ہونے پر پریشانی کی کیا بات ہے؟انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ہمیشہ ان کی حمایت کرتے رہے جبکہ والدہ کی نصیحت تھی کہ اگر کوئی لڑکا مناسب نہ لگے تو شادی کے لیے سمجھوتہ نہ کرنا، خوش ہو تو غیر شادی شدہ رہنا بھی بہتر ہے۔واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپریل 2026 میں ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی کی۔
شادی کے لیے سمجھوتہ نہ کرنا، انوشے اشرف کی والدہ کی نصیحت وائرل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







