لاہور(شہرنامہ نیوز)لاہور میں فلو ویکسین کی قلت کا فائدہ اٹھا کر جعلی ویکسین فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈرگ انسپکٹرز نے انفلوویک کی مشتبہ جعلی کھیپ پکڑ کر دو ملزمان گرفتار کرلیے۔ شہریوں کو صرف لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے ویکسین خریدنے کی ہدایت کردی گئی۔ ڈرگ انسپکٹرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مشتبہ جعلی ویکسین قبضے میں لے لی۔واضح رہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز کی قیمتوں کا تنازع حل نہ ہو سکا، جس کے باعث پاکستان میں ان ویکسینز کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکی۔ڈریپ حکام کے مطابق وفاقی کابینہ نے تاحال فلو ویکسین کی ڈریپ کی تجویز کردہ قیمت کی منظوری نہیں دی، قیمت طے کرنے کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے۔
فلو ویکسین کی قلت، جعلی ویکسین مارکیٹ میں آنے کا انکشاف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







