اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج جو کچھ ہورہا ہے یہ پہلے سے طے تھا۔آج مولانا کی باری آئی کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سب کی باری آئے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔ پارٹی میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہے۔ سہیل آفریدی آج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
آج مولانا فضل الرحمان کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







