ملتان(شہرنامہ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ میرے مؤقف پر جیسا ری ایکشن آیا ہے وہ غلط ہے، میں نے اپنا مؤقف سب سے سامنے رکھا تھا، ہمارا یہ طریقہ نہیں رہا کہ ہم خون بہانے کی بات کریں، ہم خون دینے والوں میں سے ہیں، ہمارا خون بہایا گیا ہے، موجودہ اسمبلی اور سابقہ اسمبلی کی قرارداد کی بنیاد پر فیصلہ ہوسکتا ہے، کسی ریفرنڈم کی ضرورت نہیں، ذاتی طور پرپنجاب کی تقسیم کے خلاف ہوں، مجھ پر تنقید ہوتی ہے کہ پنجاب کو اتنا وقت نہیں دے سکا، پنجاب کے کسی ایسے شخص سے نہیں ملا کہ جس نے کہا ہو کہ پنجاب کے ٹکڑے کیے جائیں، کبھی نہیں سنا کہ پنجاب کے 4 ٹکڑے کردیئے جائیں، آئینی جمہوری طریقے سے صوبے بننے چاہئیں، جمہوری اور باہمی رضا مندی سے صوبے بننے چاہئیں۔ ہم 9 مئی والے نہیں، ہمیں صرف اپنا مؤقف سامنے رکھنا ہے، ہم پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا تگڑا سسٹم بنانا چاہتے ہیں کہ تمام سازشوں اور مسائل کا سامنا کرسکیںچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے، اپنی زندگی میں اب تک ایسے برے معاشی حالات نہیں دیکھیں، سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں، سیلاب کے بعد پنجاب کے عوام کے حالات خود دیکھے، پیپلز پارٹی کے نمائندوں اور کارکنوں کو سیلاب کے دوران کام کرتے دیکھا، کارکنوں نے جس طرح پنجاب کے عوام کا ساتھ دیا وہ ایک مثال تھا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل میں پنجاب کے عوام کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ملتان پریس کلب کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹوکے دور میں ہوا، جو حالات نظر آرہے ہیں لگ رہا ہے کہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، خطے میں جنگ کا بوجھ پاکستان کے شہری اپنے کندھوں پر اٹھارہے ہیں، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ چکی ہے، کسان پریشان ہے، عالمی سطح پر جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، عالمی حالات میں جلد بہتری ہوتی نظر نہیں آرہی، ان حالات میں پاکستان کی سیاست میں ایک ری سیٹ کی ضرورت ہے۔ان کا کہناتھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ سسٹم عوام کی خدمت کرے تو ملک میں اتحاد قائم کرنا ہوگا، اداروں میں اعتماد بحال کرنا ہوگا تب ہی مسائل حل ہوں گے، عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی، عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں، کاشتکاروں اور مزدوروں کو ان کا حق نہیں مل رہا، اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل پر توجہ دیں، معاشی بوجھ کو کم کرنے کیلئے توجہ دینا ہوگی، تنخواہ دار طبقہ اپنی پوری تنخواہ صرف دفتر آنے اور جانے پر خرچ کردیتا ہے، عوام کے اصل ایشوز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، سسٹم کو اس قابل بنانا ہوگا کہ ان حالات کا مقابلہ کرسکیں، سسٹم کا ری سیٹ جمہوری انداز میں ہو، غیر جمہوری نہ ہو، اس ری سیٹ میں حکومت، اس کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہوں، سسٹم کا سیاسی ری سیٹ کرنا ہوگا۔
صوبوں کی تشکیل کسی کی خواہش نہیں بلکہ عوامی اتفاقِ رائے سے ہونی چاہیے، بلاول بھٹو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







