مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

مظفرآباد (شہرنامہ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹرافتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ آزاد جموں کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری طارق فاروق کی صدارت میں ہوا، جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے کے بیرسٹرافتخار گیلانی نے 30ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار کو سردارمختارخان نے14ووٹ ملے۔ افتخار گیلانی پہلی بار 2011میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکےہیں۔ خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں۔ 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں