بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دیدیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن اپوزیشن کو بھی فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ کے فنانس کمیٹی میں نہ بیٹھنے سے پارلیمان کمزور ہوا ، پارلیمان طاقتور ہے تو ہم سب طاقتور ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کہ اپوزیشن سے درخواست ہے آپ کے پاس جو طاقت ہے آپ اسےاستعمال کرنا شروع کریں، الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں لیکن اپوزیشن شریک نہ ہو تو پھر کیا فائدہ ؟

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں