حنیف عباسی کا بارانی زرعی میں جدید گرلز ہاسٹل،ایرڈ یونیورسٹی کے لیے 25 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان

راولپنڈی(نمائندہ شہرنامہ)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے سالانہ اسٹوڈنٹس وی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے بوئے کہا کہ طالبات کے تحفظ اور سہولت کے لیے بارانی یونیورسٹی میں رواں مالی سال کے دوران جدید گرلز ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گااور ایرڈ یونیورسٹی کے لیے 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کیے جائیں گے، یونیورسٹی میں بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس ایرینا تعمیر کیا جائے گا، اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وفاقی وزیر نے ایرڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے بسوں کی فراہمی کی یقینی دہانی کراتے کہا کہ اس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود کرینگی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 80 نئی بسیں چلانے کا منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کل راولپنڈی میں بس سروس کا افتتاح کریں گی جبکہ اصغر مال کے قریب 400 بستروں پر مشتمل جدید چلڈرن ہسپتال تعمیر کیا جائے گا تقریب میں وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی وزیر کے اعلانات اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو یونیورسٹی کی تاریخ کا سنگِ میل قرار دیا گیا

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں