اسلام آباد میں رینجرز تعیناتی کی مدت میں 10 روز کی توسیع

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی اب 5 اکتوبر کے بجائے 15 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن کے تحت 3 ہزار رینجرز اہلکار 15 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں تعینات رہیں گے اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب حکام نے بتایا کہ تعیناتی میں توسیع کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کو برقرار رکھنا اور امن و امان کی صورتِ حال کو یقینی بنانا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں