اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انصاف مارچ پُرامن ہوگا، اللہ نہ کرے مارچ کے دوران کوئی گولی چلے، راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ انصاف مارچ کے اعلان پر پنجاب میں کریک ڈاؤن ہورہا ہے جو قابل مذمت ہے۔یہ بات انہوں ںے اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ گفتگو میں کہی۔ انہوں ںے کہا کہ عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے، سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے، 70 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، بانی پی ٹی کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک جمہوری سوچ نہیں، عوام کے مینڈیٹ کو نظر انداز کرنا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں ںے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پُرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب بھی کہتے ہیں کہ انصاف مارچ پُرامن ہوگا، عوام سے اپیل ہے اپنے حقوق کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ نکلیں گے کیوں کہ عمران خان کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے انصاف نہیں ملا، پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا، اب عوام ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی ہمارا مطالبہ صرف انصاف ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ ہونے پر سب سے زیادہ تشویش ہے، مختلف لوگ ملاقات کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن خان صاحب سے ملاقات نہیں ہوئی، انصاف مارچ آگے بڑھائیں گے، تمام سیاسی معاملات کو ساتھ دیکھیں گے، اللہ نہ کرے انصاف مارچ کے دوران کوئی گولی چلے، کارکنوں کو ہدایت ہے کہ ہمیں دہشت گردوں سے نہ جوڑا جائے۔اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو مارچ کا اعلان کیا، پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے اسے سانس لینے کی اجازت نہیں، پنجاب میں کریک ڈاؤن ہورہا ہے ہر طرف فاشزم ہورہا ہے یہ زیادتی ہے،جو فاشزم ہورہا ہے قابل مذمت ہے، ہمارے حکمرانوں نے احتجاجیوں پر گولیاں ماریں، لوگوں نے احتجاج کیا آپ نے ان کے سروں پر گولیاں ماریں۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سیاسی امن و امان کے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، ملک اقتصادی دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے، جو آپ کی ہاں میں ہاں ملا دے وہ ٹھیک ہے،بڑا سے بڑا مجرم کیوں نہ ہو جو آپ کے ساتھ ہو وہ ٹھیک ہوجاتا ہے، جہاں احتجاج مر جاتا ہے وہ معاشرے مر جاتے ہیں، صوبوں کی تقسیم کے نام پر نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، لوگوں کے دلوں میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں۔علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک آئین اور رول آف لا کے ذریعے بچ سکتا ہے، طاقت سے کام نہیں چل سکتا، آئین و قانون کے مطابق ملک بچ سکتا ہے، ملک کی فیڈریشن وجود اور سالمیت کو خطرہ ہے، 27 ستمبر کو عوام کےلیے باہر نکل رہے ہیں، پارلیمان معذور اور غیر متعلقہ ہوچکی ہے، تمام ملکی مسائل کےلئے احتجاج کررہے ہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ عدالتوں سے بنیادی حقوق کے خلاف فیصلے لیے جارہے ہیں، ایسے فیصلوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ملتا۔
انصاف مارچ پُرامن ہوگا، اللہ نہ کرے مارچ کے دوران کوئی گولی چلے: بیرسٹر گوہر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







