کراچی (شہرنامہ نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے پر آگیا ہے۔اس کے علاہ 24 قیراط فی تولہ چاندی 122 روپے سستی ہو کر 6802 روپے کی ہوگئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر گر کر 4308 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3800 روپے سستا ہوگیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







