بمبئی(شہرنامہ شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نےہدایتکاری کےمیدان میں قدم رکھنےکی تیاری شروع کر دی۔بھارتی میڈیا کےمطابق رنبیر کپور نےحالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سےاپنی پہلی فلم کااسکرپٹ لکھ رہےہیں،جو انکے لیے ایک مشکل لیکن دلچسپ تجربہ ثابت ہورہا ہے۔اداکارکا کہنا ہے کہ وہ بطور ہدایتکار ایک ایسی ڈرامہ فلم بنانا چاہتے ہیں جو ناظرین کے دلوں پر خوشگوار اثر چھوڑے،رنبیر کپور نے آئندہ دو سے تین سال کے دوران فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے
رنبیر کپور کا ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ، پہلی فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







