اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کی ہے جبکہ بلاول بھٹو نئے صوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کی بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔رانا ثنا کا کہنا تھا محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں آصف علی زرداری کے تابع ہیں لہٰذا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں کو سمجھائیں۔
زرداری صاحب اپنے دونوں بیٹوں کو سمجھائیں، رانا ثناء اللہ کا مشورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







