سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل اور ڈرون حملہ، تین بیلسٹک میزائل مار گرائے

ریاض(شہرنامہ نیوز)یمنی حوثیوں کے سعودی پر نئے میزائل حملے،سعودی اتحاد نے تین بیلسٹک میزائل مار گرائے۔سعودی عرب پر حوثی حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرگیا، سعودی اتحاد کے مطابق جازان، ابہا اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرونز مار گرائے گئے۔ جازان میں دو میزائلوں کا ملبہ الشقیق کے علاقے میں گرا، جبکہ السلیل اور نجران ریجن میں بھی خطرے کے الرٹ جاری کردیے گئے۔دوسری جانب سعودی اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت صعدہ اور تعز میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ کارروائیوں میں میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ الحدیدہ بندرگاہ پر میزائل اور ڈرون لانچنگ پلیٹ فارمز اور اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ادھر یمنی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں 193 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کے ٹھکانوں پر 31 فضائی حملے کیے گئے، جن میں الجوف اور مارب میں ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں