ایران جنگ غیرمعینہ مدت تک نہیں چلے گی، جے ڈی وینس

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کردیا کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے۔جے ڈی وینس نے کہا 10،15 سال تو دور کی بات ایران جنگ کو دو سال بھی جاری نہیں رہنے دیں گے ۔ واضح کیا کہ ایران کیساتھ تنازع ختم کرنے کیلئے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے ضروری اقدامات کا تعین کرنا ہوگا۔اسرائیل کا نام لیے بغیر جےڈی وینس نے کہا کہ بعض فریق بظاہر چاہتے ہیں ایران کیخلاف جنگ غیرمعینہ مدت تک جاری رہے لیکن امریکا ایران تنازع کو کبھی نہ ختم ہونیوالی جنگ نہیں بننے دیں گے۔امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں جن میں ایران پر فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے آپشنز بھی شامل ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں