لاہور(شہرنامہ نیوز)لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا کی ویکسین بھی ناپید ہوگئی۔میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ فلو کی ویکسین رواں سال مارکیٹ میں نہیں آئی۔قومی ادارہ صحت نے موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کردیانہوں نے کہا کہ چین کی ایک کمپنی کی فلو کی ویکسین مارکیٹ میں آئی ہے، چین سے آنے والی فلو کی ویکسین کی سپلائی بھی انتہائی کم ہے جس کے سبب 1200 والی ویکسین 1640 روپے کی ہوگئی ہے۔ میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق فلو ویکسین بزرگ افراد کو ستمبر میں لگوائی جاتی ہے، فلو ویکسین سے مریض اور بزرگ افراد کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔
لاہور میں فلو ویکسین کی قلت، قیمت 440 روپے بڑھ گئی، سپلائی بھی محدود
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






