لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، بولسونارو کو شکست

برازیلیا(شہرنامہ نیوز) برازیل کے بائیں بازو کے رہنما لوئیز اناسیو لولا دا سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔انتخابی نتائج کے مطابق لولا دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دائیں بازو کے امیدوار بولسونارو کے حصے میں 48.25 فیصد ووٹ آئے۔اتوار کو ووٹنگ کے دوران غیر معمولی پیش رفت میں سپریم کورٹ نے سفری اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھانے کا حکم دیا، اس فیصلے کے بعد ووٹنگ شام 7 بجے تک جاری رہی۔لولا دا سلوا اس سے قبل 2003 سے 2011 تک دو مرتبہ صدر رہ چکے ہیں اور 2023 میں تیسری بار اقتدار میں آئے تھے۔ حالیہ کامیابی کے بعد وہ برازیل کی تاریخ میں چار مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں