سعودی عرب پر حوثی میزائل حملے، پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مقدس مقامات کے قریب میزائل حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق یہ حملےسعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں،مقدس ترین مقامات کے احترام اور شہریوں کے تحفظ سے کھلی بے اعتنائی کا مظاہرہ بھی ہیں۔ترجمان نےکہاکہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کےساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مکہ دفاعی اتحاد کے ساتھ اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے،پاکستان سلامتی کے تحفظ اور بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ترجمان نے میزائل حملوں کا مؤثر جواب دینے پر سعودی فضائی افواج کی کارکردگی کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں