فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، علاقائی بحران پر اہم مذاکرات متوقع

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج تہران پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ جنگ اور علاقائی کشیدگی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شریک ہوں گے۔چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ رہے ہیں، جہاں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔اس اہم اجلاس کا مقصد خطے میں جاری جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔اضح رہے کہ یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل تینوں ممالک اور ایران کے درمیان موجودہ تنازع کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا براہِ راست رابطہ ہوگا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر جبکہ ترکیہ کی نمائندگی انٹیلی جنس چیف کریں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں