لاہور(شہرنامہ نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔جسٹس محسن اختر کیانی اسلام باد ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر اور لاہور ہائیکورٹ میں دسویں نمبر پر تھے۔نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے دو ہزار بتیس میں ریٹائر ڈ ہونا تھا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ذاتی وجوہات، صحت کے مسائل اور ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا، اپنے عدالتی کیریئر کے دوران 23 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے، چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کو متاثر کیا۔متن کے مطابق ججز کی تقرری اور تبادلوں میں انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت عدلیہ کی آزادی کے لیے نقصان دہ ہے، عدالتی آزادی اور انصاف کے عمل پر عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے، عام سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انصاف کے متلاشی افراد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ موجودہ حالات میں بطور جج فرائض جاری رکھوں، وکالت میں واپس آ کر عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانونی شعور اجاگر کروں گا۔
عدالتی خودمختاری پر تحفظات، جسٹس محسن اختر کیانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







