ایران پر مزید فوجی حملوں کا امکان مسترد نہیں کرسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر فوجی حملوں کا امکان مسترد کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فوجی حملوں کا امکان مسترد نہیں کرسکتا، مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر مزید حملے ہوں گے یا نہیں فی الحال کچھ نہیں بتاسکتا لیکن کچھ بھی ممکن ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن جان بوجھ کر معاملے کو لٹکارہا ہے ۔ شاید ایرانی قیادت امریکی انتخابات کا انتظار کررہی ہے تاہم اس سے ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف امریکا انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے، جنگ کب ختم کرنی ہے اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ میرے خیال میں ہم نے ان کی فوجی طاقت کو تباہ کر دیا ہے، ہم نے ان کی معیشت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں