کینبرا(شہرنامہ سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے جنوبی افریقا کے خلاف نیولینڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرکے تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا۔انگلس نے میچ کے تیسرے روز 132 گیندوں پر 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اس کارکردگی کے ساتھ انگلس تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک سے زیادہ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔یہ ان کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی، اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔انہوں نے ون ڈے میں پاکستان اور زمبابوے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سنچری بنا رکھی ہے۔مینز اور ویمنز کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ میں جوش انگلس کے علاوہ صرف 12 کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن میں پاکستان کے بابر اعظم بھی شامل ہیں۔
جوش انگلس کی جنوبی افریقا کے خلاف دھواں دار سنچری، آسٹریلیا کے لیے نئی تاریخ رقم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







