پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا دیا، ہانگ کانگ سکسز میں کامیابی

ہانک کانگ(شہرنامہ سپورٹس نیوز) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 89 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے مطلوبہ 89 رنز کا ہدف حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں