ریاض(شہرنامہ نیوز)سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کے علاقے میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ترجمان عرب اتحاد کے مطابق مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کے بھیجے گئے ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا گیا، سعودی عرب کے مغربی علاقے میں حوثیوں کا کروز میزائل حملہ بھی ناکام بنادیا گیا، حوثیوں کے داغے گئے کروز میزائل کو فضا میں تباہ کردیا گیا۔ریاض پر داغے گئے حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل بھی تباہ کردیے گئے، ملبہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک سعودی شہری زخمی، گھر اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔یہ واقعات سعودی عرب پر حوثیوں کے سرحد پار حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے، جن میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سعودی عرب پر حوثیوں کا بڑا حملہ ناکام، ڈرون اور 3 میزائل فضا میں تباہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







