اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) حکومت نے آئندہ انتخابات کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور پارلیمانی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنےکی کوششیں تیز کر دیں۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شفافیت کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی جائے گی۔وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی، 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کے 5 ارکان شامل کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی کےلیے ارکان کے نام طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کےلیے خط لکھیں گے، اپوزیشن سے کمیٹی کےلیے 5 ارکان کے نام مانگے جائیں گے۔الیکشن اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے بیرسٹرعقیل ملک نے سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی۔
انتخابی اصلاحات پر حکومت کا اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







