راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) تھانہ گوجر خان کے علاقے قاضیاں میں محلے دار شادی شدہ شخص نے 14 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ایک ہی محلے میں رہائش پذیر ملزم بچی کو دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔مدعی کے مطابق ان کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور وہ قاضیاں کے علاقے حبیب کینال میں محنت مزدوری کرتے ہیں، جبکہ ان کی 14 سالہ بھتیجی بھی تقریباً ڈھائی ماہ قبل ان کے پاس رہنے کے لیے آئی تھی۔مدعی کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بچی گھر میں بے ہوش ہوگئی، جس پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی کوشش کی گئی، تاہم اس نے انکار کر دیا۔ بعدازاں بچی نے خوف کے عالم میں بتایا کہ اسی محلے میں رہائش پذیر فیاض نامی شخص نے تقریباً ڈھائی ماہ قبل گھر میں اکیلا پاکر اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔مدعی کے مطابق ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے، جو مبینہ طور پر بچی کو دھمکیاں دے کر مسلسل ہراساں کرتا رہا اور 10 روز قبل بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد بچی کی طبیعت خراب ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
قاضیاں میں 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، پولیس نے نامزد ملزم گرفتار کر لیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







