لکی مروت اور باجوڑ میں دہشت گردوں کے حملے، 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت (شہرنامہ نیوز)لکی مروت اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔باجوڑ میں تھانہ برنگ کی سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوا۔پولیس کے مطابق سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران پولیس اہلکار خائستہ مین سید دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔دوسری جانب لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ملزمان کا پیچھا کرکے دونوں مسلح افراد کوہلاک کردیا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں