کراچی(شہرنامہ نیوز)پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار نے جم سے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی باڈی (muscles) دکھا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں 6 سال سے ورزش کررہا ہوں لیکن 2 سال پہلے مجھے غذائیت کی اصل اہمیت اور طاقت کا صحیح معنوں میں اندازہ ہوا۔اداکار نے لکھا کہ بات صرف یہ نہیں کہ آپ کتنی سخت ورزش کرتے ہیں بلکہ اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں، کتنا کھاتے ہیں، کب کھاتے ہیں اور یہ سمجھنا کہ آپ کے جسم کو درحقیقت کن چیزوں کی ضرورت ہے، مناسب ورزش سے لے کر جسم کی ریکوری اور ضروری وٹامنز تک، کامیابی کا انحصار صرف زیادہ محنت کرنے پر نہیں بلکہ سمجھداری سے کام کرنے پر ہوتا ہے۔فیصل قریشی کے مطابق میری عمر میں نتائج ملنے میں کچھ زیادہ وقت لگ سکتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس درست معلومات ہوں، آپ مستقل مزاج ہوں اور نظم و ضبط کے ساتھ چلیں، تو نتائج ضرور ملتے ہیں۔سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی یہ تصویر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فیصل قریشی کی فٹنس تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






