لندن(شہرنامہ نیوز)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے تخلیق کاروں کےلیےادائیگی کی کم از کم حد کم کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے تحت صارفین کو 100 ڈالر کے بجائے صرف 20 ڈالر آمدنی پر بھی ادائیگی مل سکے گی۔رپورٹس کےمطابق اس نئی سہولت کی آزمائش امریکا، بھارت اور انڈونیشیا کے محدود صارفین پر کی جارہی ہے،تجربہ کامیاب ہونےکی صورت میں کم آمدنی حاصل کرنے والے تخلیق کار بھی اپنی رقم پہلے کے مقابلے میں جلد وصول کرسکیں گے۔فی الحال یوٹیوب پارٹنر پروگرام کےتحت آمدنی حاصل کرنے والے صارفین کو عموماً اس وقت ادائیگی کی جاتی ہے جب ان کے اکاؤنٹ میں کم از کم 100 ڈالر جمع ہوجائیں۔نئی پالیسی کا مقصد کم آمدنی والےتخلیق کاروں کے لیےادائیگی کا عمل آسان بنانا ہے،تاہم فی الحال یہ سہولت محدود صارفین تک ہی دستیاب ہے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یوٹیوب کا تخلیق کاروں کو بڑا ریلیف، اب 20 ڈالر آمدنی پر بھی ادائیگی ممکن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







