اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رقم سندھ میں بلدیاتی خدمات کی بہتری اور مقامی حکومتوں کی مالی استعداد بڑھانے پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کے مطابق پروگرام کے تحت کراچی میں سالانہ پراپرٹی ٹیکس وصولی ساڑھے 8 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ ہدف 85 لاکھ ڈالر تھا۔ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کی جائے گی۔منصوبے کے تحت سندھ کے بلدیاتی ادارے جمع شدہ پراپرٹی ٹیکس کا 70 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کرسکیں گے،پروگرام سے کراچی کے 25 بلدیاتی اداروں کے تقریباً 35 لاکھ 80 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







