اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو قیمت 14 روپے 73 پیسے بڑھا دی گئی،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کےمطابق گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔اکتوبر میں ایل پی جی 279 روپے فی کلو دستیاب تھی جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔
گیس صارفین کے لیے بری خبر، ایل پی جی فی کلو 14 روپے 73 پیسے مہنگی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







