کیپ ٹاؤن(شہرنامہ سپورٹس نیوز) جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا۔31 سالہ ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کرکے گیندوں کے اعتبار سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔انہوں نے یہ سنگ میل صرف 13 ہزار 808 گیندوں پر عبور کیا جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے 350 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے کم ترین گیندیں ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے سابق عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے پاس تھا جنہوں نے 14 ہزار 719 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ربادا نے اپنے 75ویں ٹیسٹ میچ میں 350 وکٹیں مکمل کیں جبکہ اسٹین نے یہ اعزاز 69 میچز میں حاصل کیا تھا۔وہ 350 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چوتھے جنوبی افریقی فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ڈیل اسٹین، شان پولاک اور مکھایا نتینی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں ربادا نے پہلے ہی اوور میں مارنس لبوشین اور میٹ رینشا کو آؤٹ کرکے اپنی خطرناک بولنگ کا ثبوت دیا۔کچھ ہی دیر بعد ٹریوس ہیڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا 350واں شکار بنے۔
ربادا نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







