سہ ملکی سیریز فائنل: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلیے 326 رنز کا ہدف

لاہور(شہرنامہ نیوز)پاکستان اور سری لنکا آج سہ ملکی سیریز کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہ۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ شاداب خان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلیے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے کامیندو مینڈس (131) کی پہلی ون ڈے سنچری کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔پون رتھنائیکے 77 اور اویشکا فرنانڈو 38 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں