اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ملک بھرکے 97 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی ذیلی قومی مہم آج سے شروع ہوگئی،پانچ سال سے کم عمر دو کروڑچالیس لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنزسینٹرکےمطابق ذیلی انسدادِ پولیو مہم آٹھ نومبرتک جاری رہےگی،مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھرجاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، پانچ سال سے کم عمر تقریباً دو کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسدادِ پولیو مہم منعقد کی جا رہی ہے،نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






