اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جاری نہ کرنے اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر بند رہنے سے متعلق سیاسی عہدیدار کےمیڈیا سے گفتگو میں کئے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں واضح ہے کہ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر فعال رہے اور 16 ریٹرننگ افسران نے مجموعی طور پر 1847 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس حوالے سے گمراہ کن اطلاعات ووٹروں اور امیدواروں میں ابہام پیدا کر سکتی ہیں، اس لیے عوام اور امیدوار صرف مستند سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔ترجمان کے مطابق امیدوار 6 نومبر تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کے ساتھ جمع بھی کرا سکتے ہیں۔
سیاسی رہنما کا دعویٰ مسترد، یکم نومبر تک دفاترفعال‘1874 فارم جاری ہوئے‘ الیکشن کمیشن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






