نیویارک(شہرنامہ نیوز) جرمن سپر ماڈل ہائیڈی کلوم نے ہالووین 2026ء پر ایک بار پھر اپنے انوکھے روپ سے سب کو حیران کردیا۔نیویارک میں ہائیڈی کلوم اپنی سالانہ ہالووین پارٹی میں وہ دیوہیکل انسانی ہاتھ کا روپ دھار کر پہنچیں، فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو میں ہائیڈی کلوم نے بتایا کہ وہ ہر سال ایسا منفرد لباس پہننا چاہتی ہیں جو پہلے کسی نے نہ دیکھا ہو،دیوہیکل ہاتھ کا خیال تقریباً ایک سال پہلے آیا تھا۔اس منفرد لباس کی تیاری کے لیے اسپیشل ایفیکٹس کے ماہر مائیک مارینو اور ان کی ٹیم نے ہائیڈی کلوم کے ہاتھ کا اسکین لیا اور اس کی بڑی، حقیقت سے قریب تر نقل تیار کی۔لباس میں ہاتھ کی رگوں، پٹھوں، انگوٹھیوں اور انگلی پر موجود ٹیٹو تک کی باریک تفصیلات شامل کی گئیں، جس نے اس روپ کو مزید حقیقی بنا دیا۔
ہائیڈی کلوم کا ہالووین 2026ء پر انوکھا روپ، دیوہیکل انسانی ہاتھ بن گئیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






