امریکی کانگریس میں مسلم آواز مزید مضبوط، 6 مسلمان امیدوار کامیاب

نیویارک(شہرنامہ نیوز) الہان عمر سمیت 6 مسلمان امیدوار امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہوگئے۔امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے امیگریشن فراڈ کی تحقیقات اور سیاسی مخالفت کے باوجود مینیسوٹا کے انتخابی حلقے سے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار الہان عمر نے ری پبلکن حریف جان نیگل کو شکست دے کر امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی نشست برقرار رکھی۔ ان کا انتخابی حلقہ منی ایپلس شہر اور اس کے نواحی علاقوں پر مشتمل ہے۔امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے ریاست مینیسوٹا سے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے کر اپنی نشست برقرار رکھی۔

دوسری جانب نیوجرسی سے ڈیموکریٹ امیدوار آدم حماوی پہلی بار رکن کانگریس منتخب ہوئے، مشی گن میں رشیدہ طلیب، انڈیانا میں آندرے کارسن بھی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت لی۔امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دے کر 57 فیصد ووٹ لیے جب کہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں عائشہ وہاب نے 57 فیصد جبکہ لطیفہ سائمن نے 80 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

امریکی مڈٹرم الیکشن میں مشی گن سے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار عبدل السید کامیاب ہوگئے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیںامریکی میڈیا کے مطابق مشی گن میں ڈیموکریٹ عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر مائک راجرز کو شکست دیکر امریکی تاریخ میں سینیٹ کے لیے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوگئے۔

خبر پر اپنی رائے دیں