پاکستان سائبر حملوں کی زد میں، 12 ماہ میں 94 لاکھ سے زائد حملے ریکارڈ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پاکستان میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 94 لاکھ سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پاکستان میں کیسپرسکی کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز پر ہونے والے سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں سیکیورٹی سلوشنز نے بروقت روک لیا۔اسی طرح پاکستان میں 15 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا جن میں فشنگ حملے اور نقصان دہ ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چرانے یا متاثر کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔اس حوالے سے عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سمٹ 2026 کے موقع پر پاکستان سے متعلق اپنے سیکیورٹی نیٹ ورک کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن میں ان سائبر خطرات پر روشنی ڈالی جن سے پاکستان میں اداروں کو اپنے نظام محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ان خطرات میں سپلائی چین حملے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق سائبر خطرات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ایک سال (نومبر 2025 سے اکتوبر 2026) کے دوران پاکستان میں کیسپرسکی کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز پر ہونے والے سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا، جنہیں سیکیورٹی سلوشنز نے بروقت روک لیا۔اسی طرح پاکستان میں 15 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں فشنگ حملے اور نقصان دہ ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چرانے یا متاثر کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ اس عرصے کے دوران کیسپرسکی نے پاکستان میں 63 لاکھ سے زائد ڈیوائس پر ہونے والے حملوں اور 31 لاکھ سے زیادہ ویب پر مبنی حملوں کا پتا لگایا۔ایکسپلائٹس ملک میں میل ویئر کی عام اقسام میں شامل ہیں جن کے ذریعے 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ان حملوں کی تعداد میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب، بیک ڈور حملوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بیک ڈور حملوں کے ذریعے ہیکرز متاثرہ کمپیوٹر تک دور سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں، فائلوں کا انتظام سنبھال سکتے ہیں اور کمپیوٹر سے اہم معلومات چوری کر سکتے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں