چین کے خلائی مشن شینزو 24 میں پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) چین کے خلائی مشن شینزو 24 میں پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا اعلان کردیا گیا۔چینی خلائی ادارے کےمطابق پاکستانی خلا باز شینزو 24 مشن کے ذریعے خلا میں جائیں گے،چین کےانسان بردارخلائی پروگرام میں پہلی بار کسی غیر ملکی خلا باز کو شامل کیا گیا ہے،پاکستانی خلا بازمشن میں سائنسی آلات کے ماہر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔رپورٹس کےمطابق خلائی مشن کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پرخلا کی جانب روانہ کیاجائےگا،پاکستانی خلا بازکی شمولیت چین اور پاکستان کے خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں