چین نے مستقبل کی فضائی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کردیا، الیکٹرک طیارے کی کامیاب پرواز

بیجنگ(شہرنامہ نیوز) چین نے ہوابازی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔چین کے پہلے الیکٹرک مسافر طیارے کی عملے کے ہمراہ کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی گئی۔ طیارے نے 16 منٹ سے زائد کی پرواز میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔فضائی کمپنی کے مطابق طیارے نے پرواز کے دوران معمول کے مطابق کام کیا اور کارکردگی کے پر پورا اترا۔ پرواز میں دو پائلٹس اور ایک فلائٹ ٹیسٹ انجینئر شامل تھے جو پہلی مرتبہ الیکٹرک طیارے میں عملے کی موجودگی میں پرواز کا تجربہ کر رہے تھے۔ طیارے میں انیس مسافر سوار تھے۔سی ای 25 اے کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 10 میٹرک ٹن ہے اور یہ عملے کے علاوہ 19 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔طیارے میں پروں پر نصب 10 الیکٹرک ڈکٹڈ پنکھے استعمال کیے گئے ہیں جبکہ اس کی متوقع پروازی حد 400 کلومیٹر اور رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق طیارے نے پہلی بار پائلٹ کے ساتھ پرواز سے قبل 2 فروری 2026 سے اب تک 19 بغیر پائلٹ آزمائشی پروازیں بھی مکمل کی تھیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں