دبئی(شہرنامہ نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون نے متعدد خواتین کو ایپل کے مہنگے ترین فولڈ ایبل آئی فونز کے تحفے دیکر حیران کر دیا۔یو اے ای کی ایک کمپنی منیجنگ ڈائریکٹر حسینہ نشاد نے خواتین ورکرز کو یہ تحفہ اچانک دیا۔حسینہ نشاد نے متعدد گفٹ باکسز کو ان خواتین کی میزوں پر رکھ دیا تھا۔جب انہوں نے ڈبوں کو کھولا تو اندر 2 ہزار ڈالرز (ساڑھے 5 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے آئی فون ڈو موجود تھے۔اس موقع پر وہ تمام خواتین جذباتی ہوگئیں۔حسینہ نشاد نے گھر میں صفائی کا کام کرنے والی ایک خاتون کو بھی آئی فون ڈو کا تحفہ دیا۔وہ خاتون یہ تحفہ پاکر اتنی جذباتی ہوگئی کہ حسینہ نشاد کو گلے لگا کر رونے لگی۔حسینہ نشاد نے ایک انسٹا گرام پوسٹ میں آئی فون ڈو تحفے کے طور پر دینے کی وجہ بتائی۔انہوں نے کہا کہ ‘میں جانتی ہوں کہ ہر خاتون کے اپنے خواب، ذمہ داریاں اور چیلنجز ہوتے ہیں، میری خواہش ہے کہ ہر خاتون مضبوط بن کر ابھرے، زیادہ پراعتماد ہو جائے اور اپنے تمام خوابوں کی تعبیر پاسکے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی خاتون کی کامیابی سے زیادہ مجھے کسی اور چیز پر فخر نہیں ہوتا، جب ایک خاتون اوپر جاتی ہے وہ دوسری خاتون کے اندر بھی یہ حوصلہ پیدا کرتی ہے’۔
ملازم خواتین کی قسمت جاگ اٹھی، لاکھوں کے آئی فون تحفے میں مل گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






